۱۳ آذر ۱۴۰۳ |۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 3, 2024
یتیم خانہ

حوزہ/جب راہ خدا میں کوئی کام کرو گے تو مخالفت ہوگی اس سے پتہ چلتا ہے کی ایک طرف حق ہے اور دوسری طرف باطل ہے، بے بنیاد کسی پر الزام تراشی کرنا زنا کے برابر ہے ایسا شخص قوم اور سماج کے لیے ناسور ہوتا ہے ایسے افراد سے قوم کو بچنا چاہیے یتیم خانہ کی تعمیر پر خدا کا شکر کرتے ہوئے مولانا نے کہا کہ ٹیم اچھی ہوتی ہے تو کام بھی اچھا ہوتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رانچی، آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ جھارکھنڈ کے چیئرمین، الايمان چیریٹیبل ٹرسٹ نجفی ہاؤس کے رکن اور مسجد جعفریہ رانچی کے امام وخطيب مولانا سید تہذیب رضوی کی صدارت میں شیعہ شیعہ یتیم خانہ کا افتتاح ہوا جس میں مہمان خصوصی بہار شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین جناب ارشاد علی آزاد،مهمان اعزازی مولانا سید اسد رضا سابق پرنسپل مدرسہ سلیمانیه پٹنہ، سید عارف رضاا ایگزکیٹیو آفیسر شیعہ وقف بورڈ بہار،آل انڈیا شیعه پرسنل لاء بورڈ کے سیکریٹری مولانا سید موسوی رضا موجود رہے۔ الایمان چیریٹیبل ٹرسٹ نجفی ہاؤس کی جانب سے یتیم خانہ کی اوپنگ کرائی گئی۔ اہتمام ایلیا سوشل اور ویلفیئر سوسائی پٹنہ بہار نے کیا جس میں سوشل ڈسٹنس کا خیال رکھتے ہوئے سارے پروگرام ہوئے تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ اس جلسے کی نظامت کے فرئض جناب بابر ندیم صاحب نے انجام دیا، تقریب کو خطاب کرتے ہوئے جناب ارشاد علی آزاد چیئرمین شیعہ وقف بورڈ بہار نے کہا کہ آج کا دن شہر عظیم آباد کے لیے تاریخی دن ہے، تاریخ عظیم آباد میں آج کادن سنہرے حروف سے لکھا جائے گا  کیوں کہ بہار میں یتیم خان ایک بھی نہیں تھا، یتیموں کی مدد پر اسلام نے بہت زور دیا ہے ہم سب خوش نصیب ہیں کہ خدمت کا موقع ملا ہے ہم سب مل کر اس ادارے کو طاقتور بنائینگے، یہ طاقت کسی ایک شخص کی نہیں بلکہ قوم کی کہلائیگی نجفی ہاؤس کے تاریخی کارنامے کی ستائش ہر علاقے میں کی جارہی ہے، یہ اداره نام سے نہیں کام کے پہچانا جارہا ہے، صدر جلسہ مولانا سید تہذیب الحسن صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ دین کے ہر کام میں مخالفت ہوتی ہے اور کیوں نہ ہو اس سے اندازہ لگتا ہے کے جب راہ خدا میں کوئی کام کرو گے تو مخالفت ہوگی اس سے پتہ چلتا ہے کی ایک طرف حق ہے اور دوسری طرف باطل ہے، بے بنیاد کسی پر الزام تراشی کرنا زنا کے برابر ہے ایسا شخص قوم اور سماج کے لیے ناسور ہوتا ہے ایسے افراد سے قوم کو بچنا چاہیے یتیم خانہ کی تعمیر پر خدا کا شکر کرتے ہوئے مولانا نے کہا کہ ٹیم اچھی ہوتی ہے تو کام بھی اچھا ہوتا ہے۔

مولانا سید موسوی رضا صاحب نے کہا کہ یتیموں کی مدد خدمت خلق کا جذبہ پیدا کرتی ہے یتیموں کے سروں پر خدا کا ہاتھ ہوتا ہے وہ خوش قسمت ہیں جنہیں یہ موقع نصیب ہوا ہے۔

پروفیسر شاہ حسین احمد سجّادہ نشین خانقاہ شاه ارزانی نے اپنے بے باک انداز میں شیعہ یتیم خانہ کو خانۂ ابوطالب سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ جس گھر میں یتیم عبد الله پالا گیا وہ گھر ابوطالب کا تھا، شیعہ وقف بورڈ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ وہ ہوتے ہیں جو عہدے سے پہچانے جاتے ہیں جبکہ کچھ  لوگ وہ ہوتے ہیں کہ جنکی وجہ سے ادارہ پہچانا جاتا ہے، شیعہ وقف بورڈ آج کے زمانے میں ارشاد علی آزاد سے پہچانا جا رہا ہے۔

چناب عارف رضا صاحب نے اپنے اظہار خیال میں کہا کہ اس کام میں بورڈ نے زمین فراہم کر اپنے کو خوش نصیبوں میں شمار کر لیا ہے یہ ادارہ جب تک زمین پر رہے گا یتیموں کی دعا بورڈ کو ملتی رہے گی ان شاء اللہ وقف بورڈ یتیم خانہ کی ہرممکن مدد کرنے کو آمادہ ہے۔

مولانا سید اسد رضا صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ جب نعمت دیتا ہے تو کچھ  لوگ وہ ہوتے ہیں کی نعمت پانے کے بعد بھی ناشکری کرتے ہیں، شہر عظیم آباد کے باضمیر افراد اس نعمت په یقیناً شکریہ ادا کرینگے کہ ایلیا سوشل ویلفیئر سوسائٹی نے اپنے قیام کے چند ہی سالوں میں نجفی ہاؤں کے تعاون سے اس یتیم خانے کی بنیاد ڈال دی، اس یتیم خانے کا تعمیر ہونا ہم سب کے لیے خوش آیند موقع ہے۔

یتیم خانے کا سنگ بنیاد 20 نومبر 2018 کو مولانا سید تہذیب صاحب کے ہاتھوں رکھی گئی تھی جس کا افتتاح 9 اگست 2020 کو ہوا، اس موقع پر مولانا شمشاد حسین، اس وقت بورڈ کے ممبران جناب آصف حسین، جناب شمیم رضوی، جناب شہزاد حسین ڈولر، جناب احمد علی،جناب نوشاد حسین، چناب ذیشان حیدر، عقیل عباس، جاوید علی، شکیل حسین، حیدر حسین، مولانا سید نقی امام، سید شہزاد حسین، پیش پیش رہے اور ان کا تعاون قابل ستائش رہا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .